حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، فلسطین ٹوڈے کے مطابق ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے کل کہا کہ مقبوضہ فلسطینی شہر نابلس پر مسلط کردہ محاصرہ "غیر معینہ مدت تک نافذ العمل رہے گا۔"
اسرائیلی نشریاتی ادارے کان نے اہلکار کے حوالے سے کہا کہ نابلس کے محاصرے سے کبھی کوئی مسلح حملہ نہیں ہوا اور اس بات پر زور دیا کہ ناکہ بندی "ضرورت کے مطابق" برقرار رہے گی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی قابض فورسز نے حال ہی میں نابلس کا سخت محاصرہ کر رکھا ہے۔ دریں اثنا، غیر قانونی یہودی آباد کاروں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر میں فلسطینیوں اور ان کے املاک پر اپنے حملے تیز کر رہے ہیں۔